اسرائیل میں موجود خوبصورت اور پرکشش سیاحتی مقامات

اسرائیل کیلئے سیاحت ایک بڑی صنعت ہے ، اور 2019 میں تقریبا 4.5 ملین سیاحوں نے اسرائیل کا رخ کیا۔ سیاح یروشلم اور تل ابیب جیسے مشہور مقامات کے ساتھ ساتھ کچھ اور مقامات پر بھی جاتے ہیں۔

یروشلم میں مذہبی مقامات کی بہتات ہے جو تین بڑے مذاہب کے لئے مقدس ہیں: اسلام ، عیسائیت اور یہودیت۔ کچھ مقامات ، جیسے مغربی دیوار ، مسجد اقصیٰ ، اور چرچ آف ہولی سیپلچر ، سیاحوں کو اپنے عقیدے کی تاریخ کے اہم ادوار میں وقت کے ساتھ واپس جانے کا احساس دلاتے ہیں۔

تل ابیب

تل ابیب میں آرام دہ ساحل، مارکیٹس ، کھانوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ متنوع معاشرہ بہت کشادہ ذہنیت کا حامل ہے،یہاں ہر سال مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان میں پریڈ ، پوریم اسٹریٹ پارٹی اور تل ابیب فیشن ویک شامل ہیں 

حائفہ

حائفہ میں مختلف ثقافتوں اور رنگ و نسل کے لوگ بستے ہیں جس کی وجہ سے یہ سیاحوں کی توجہ اپنی ظرف مبزول کرتا ہے۔ سیاح خوبصورت بندرگاہ اور ساحل سمندر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ، جو سرفنگ کروانے والوں کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ قدرتی مناظر قابل دید ہیں

 

 

ایکر

متعدد ثقافتوں نے اپنی تاریخ میں ایکر کو آباد کیا ہے۔ کھنڈرات او دلچسپ ثقافتی تعمیراتی شاہکاروں کے ساتھ ایکر اسرائیل کے شمال میں ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔ شام کے وقت بندرگاہ پر رومانوی سیر کا لطف اٹھائیں ، کسی مقامی ریستوراں میں کھانا کھائیں یا ایکر کے بازاروں میں چہل قدمی کریں

بحر گیلیل

بحر گیلیل،پانی کا ایک بڑا ذخیرہ ہے ، اور اسرائیل میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل بھی۔ اس کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ عہد نامہ کے مطابق ، عیسیٰ علیہ السلام کے بہت سارے معجزات یہاں وقوع پزیر ہوئے ، بشمول پانی پر چلنا۔ سیاح آرام دہ جھیل سے لطف اندوز ہوتے ہی، تفریحی مقامات کی سیر اور تیراکی کرتے ہیں

 

بحیرہ مردار

زمین کی سطح کا سب سے کم مقام، بحیرہ مردار نہ صرف تیرنے میں مزہ آتا ہے ، بلکہ یہ صحت مند ، تاریخی اور دلکش خوبصورتی سے گھرا ہوا ہے۔ یہ اینڈورہیک جھیل زمین پر پانی کے نمکین ترین جھیلوں میں سے ایک ہے۔ بحیرہ مردار کے علاقے میں دو دوسری سائٹیں بھی ہیں مساڈا اور نخلستان آئین گیڈی

 

ایلاٹ

انواع و اقسام کے خوبصورت ہوٹلز اور ریزارٹس سے لیس یہ اسرائیل کے جنوب میں واقع ہے۔ سیاح مرجان کی چٹانوں کے ساتھ سمندر میں غوطہ خوری سیکھ سکتے ہیں اور بحر احمر کی زیریں پانی کی حیرت انگیز دنیا سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔ دیگر سرگرمیوں میں ڈالفن کے ساتھ تیراکی کرنا ، اچھے کھانوں سے لطف اندوز ہونا شامل ہے

Scroll to Top